فلم ’پٹھان‘ کے گانے کی عربی میں بھی دھوم

Pathan Movie
کیپشن: Pathan Movie
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلمپٹھانکے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی، سننے والوں نے گانے سے خوب لطف اٹھایا۔

فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے، اس وقت شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر راج کر رہے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے بعد تین روز کے اندر 313 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔

کنگ خان کے دیوانوں نے سنیما ہالز کو ہی ڈانس فلور بنادیا ہے، سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم سے کنگ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان نے ہندی فلموں کا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل آئی تھیں۔بالی ووڈ فلموں کے ٹریڈ انالسٹ (تجزیہ کار) ترن آدرش کا ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ پٹھان نے ابتدائی روز ہی سارے ریکارڈ توڑ ڈالے، ان کے مطابق ہندی فلموں میں ابتدائی دن یہ سب سے زیادہ بزنس دینے والی فلم ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پٹھان نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں شمالی امریکا میں 15 لاکھ امریکی ڈالر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ملکوں میں 16 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ اور یورپ میں 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔