لاہور ائرپورٹ پر پانچ پروازیں منسوخ،وجہ جانئے  

Lahore
کیپشن: air port
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ میں بہتری کے باعث دن بھر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا، لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کی کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر پانچ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

لاہور ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق اتوار کے روز لاہور آنے اور جانے والی 5پروازیں منسوخ کی گئیں، ان میں دبئی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 منسوخ کی گئی، کراچی سے آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522 اور کراچی جانے والی پرواز ای آر 525کو منسوخ کردیا گیا۔ کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 307  بھی منسوخ کردی گئی۔