دلہن کا عین وقت پر شادی سے انکار؛ دونوں خاندان گتھم گتھا

دلہن کا عین وقت پر شادی سے انکار؛ دونوں خاندان گتھم گتھا
کیپشن: fight on wedding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات میں کچھ نہ کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ اس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے کہ انتی سی بات پر شادی ٹوٹ جاتی ہے؟بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن نے روایت کے مطابق ورمالا ’’ہار‘‘ پہنانے کی بجائےپھینکا اور شادی سے انکار کردیا۔

 اوریا ضلع سے تعلق رکھنے والی دلہن دولہے کے رویے سے ناراض ہوگئی اور اپنی شادی منسوخ کردی،اہل خانہ نے دلہن کو شادی کی رسومات جاری رکھنے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے والدین کی بات ماننے سے انکار کردیا، دلہن کے  انکار پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا اور معاملے کو سلجھانے کے لیے پولیس کو بلایا گیا۔ دونوں خاندانوں کی جانب سےشادی کے موقع پر ایک دوسرے کو دیئے گئے تحائف واپس کردیئے گئے۔

واضح رہے  کہ اس سے قبل بھارتی ریاست بہار میں شادی کے عین وقت لڑکے کی شکل دیکھنے کے بعد دلہن نے شادی سے صاف انکار کیا اور تقریب سے اٹھ کر چلی گئی تھی۔

دولہا کو دیکھنے کے بعد لڑکی نے شور کیا اور اہل خانہ کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ دلہن کے شور شرابے کے بعد دونوں فریقین میں جھگڑا شروع ہواجس کے بعد لڑکی کی بہن اُسے منڈپ سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer