چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرادوں، پرویز خٹک

 چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرادوں، پرویز خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میں جس کو اختیارات سے نوازتا ہوں وہ میرے مقابلے میں کھڑا ہوجاتا ہے۔

نوشہرہ میں اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں جس سے اختیارات واپس لیتا ہوں تو وہ اپنی اوقات میں آجاتاہے۔ اگر میں عمران خان کی حکومت میں مسائل کھڑے کرنا چاہوں تو ایک منٹ میں مسائل کھڑے کردوں، لیکن عمران خان کے مجھ پر احسانات ہیں۔ اپوزیشن والے اور دیگر اسمبلی ممبران میری عزت کرتے ہیں۔  
 وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے گاؤں مانکی شریف میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں چاہوں تو ایک دن میں حکومت گرانا چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ہوں  لیکن مجھ پر عمران خان کے احسانات ہیں۔
آج سارے پاکستان سے میں مقابلہ کرتا ہوں، اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں ۔اسمبلی کے تمام ممبران میں سنھبالتا ہوں، آج نوشہرہ کے صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں میرے امیدوار کے مقابلے میں تمام اپوزیشن جماعتیں اور میرے رشتے دار اکھٹے ہوگئے ہیں ! لیکن ان سب کو ایک ساتھ گراؤں گا ۔
میں جب وزیراعلی تھا تو یہاں مانکی شریف میں اپنے رشتے داروں کو بھرتیوں/ ترقیاتی کاموںے اختیارات دئے لیکن جن کو میں اختیارات دیتا ہوں وہ آ سمان پر پہنچ جاتے ہیں جب اختیارات واپس لیتا ہوں تو وہی لوگ صفر ہو جاتے ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer