(وقار گھمن)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طالبات اب "سکوٹی" پر آ جا سکیں گی،"رائیڈ ود پرائڈ" تحت طالبات کو گھر آنے جانے کیلئے سکوٹیاں مہیا کردی گئیں۔ طالبات خوشی سے نہال، کہتی ہیں خود سکوٹی پر آنے جانے سے کرائیوں سے جان چھوٹے گی۔
یو سی پی کی جانب سے اپنی طالبات کو مزید "ایمپاور"کرنے کیلئے "رائیڈ ود پرائڈ" منصوبہ شروع کیا گیا۔طالبات نے سکوٹیوں پر فراٹے بھرے تو لوگ دنگ رہ گئے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اس سے ان کو اعتماد ملے گا، دوسروں پر انحصار کم ہوگااور ٹیکسی کے کرایوں سے جان چھوٹ جائیگی۔ رائیڈ ود پرائڈ کی ایمبیسڈر اور پاکستان کی پہلی موٹر سائیکلسٹ گرل زینت عرفان نے بھی اس منصوبے کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔
یو سی پی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات اپنے سٹوڈنٹ کارڈ پر دو روز کے لیے سکوٹی الاٹ کروا سکیں گی۔پچاس کلومیڑ تک کے لیے مفت پٹرول بھی ملے گا۔ طالبات کو سکوٹی چلانے کی تربیت سٹی ٹریفک پولیس نے مہیا کی۔پہلے مرحلے میں گیارہ جبکہ دوسرے مرحلے میں 150سکوٹیز پروگرام میں شامل کی جائینگی۔