(زین مدنی) کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں گھر بھیج دیا۔ امان اللہ کے بیٹے عدنان امان کا کہنا ہے کہ مداح ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کرتے رہیں۔
کامیڈی کنگ امان اللہ خان جو پچھلے بیس روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آئی سی یو وارڈ میں سانس کی تکلیف کے باعث داخل رہے، جنہیں اب حالت ٹھیک ہونے پر ڈاکٹرز نے گھر بھیج دیا ہے۔امان اللہ جو دمہ کے مریض ہیں شدید کمزوربھی ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ امان اللہ کے صاحبزادے عدنان امان اللہ کا کہنا ہے کہ مداح کامیڈی کنگ کی مکمل صحت یابی تک دعا کرتے رہیں۔