صاف پانی کمپنی کیس، ن لیگی رہنما سمیت 7 ملزمان کی ضمانت منظور

صاف پانی کمپنی کیس، ن لیگی رہنما سمیت 7 ملزمان کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما قمرالاسلام سمیت سات ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

تفصیلا ت کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق سی ای او وسیم اجمل، چیف ڈیزائن انجینئر تحسین، انجینئر قمرالاسلام، انجینئرآفتاب عدنان اور دیگر کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نےموقف اختیار کیا کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے صاف پانی کیلئے امپورٹڈ فلٹریشن پلانٹ خریدے گئے، جرمن ٹیکنالوجی کے پلانٹ کا موازنہ لوکل پمپ سے کیا گیا۔ فلٹریشن پلانٹ کی قیمت کم کرانے سے سرکاری خزانے کو 20 فیصد فائدہ ہوا، وکلاء نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت 6 ملزمان کی پہلے ہی ضمانت منظور کرچکی ہے۔

وکلاء نے استدعا کی کہ ملزمان کے بے قصور ہونے کے باعث ان کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانتوں کی مخالفت کرتے ہوئے جواب دیا کہ ملزمان نیب تفتیش میں قصوروار ہیں۔ ضمانت کے حقدار نہیں۔ نیب وکیل نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی۔

Sughra Afzal

Content Writer