ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں مختلف واقعات میں 3 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

شہر میں مختلف واقعات میں 3 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: شہر لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے

ایدھی ترجمان کے مطابق باغبانپورہ، شاہ گوہر پیر دربار کے قریب کھدائی کے دوران مٹی کا تودا مزدور پر گر گیا، حادثے کے نتیجے میں دیر کا رہائشی 27 سالہ شاہ ولی جاں بحق ہو گیا۔

نواں کوٹ میں فٹ پاتھ سے نشے کا عادی شخص مردہ حالت میں ملا،۔متوفی کی 35 سالہ رحمان کے نام سے شناخت، ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

شاہدرہ، جی ٹی روڈ پر سڑک کنارے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔ پولیس کارروائی کے پیش نظر تینوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔