ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کا ہمسایوں سے ’’پنگا‘‘، سلمان خان کی فلم پر چین کی تنقید

بھارت کا ہمسایوں سے ’’پنگا‘‘، سلمان خان کی فلم پر چین کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے تناظر میں بنائی جانیوالی بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلمبیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد چین نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ سلمان خان کی آنے والی فلمبیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر 27 دسمبر کو  جاری کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں سلمان خان کو  بھارتی فوجی افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں پر مبنی ہے۔ان جھڑپوں کے بعد بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے قریب فوجی تعیناتی، سرحدی نگرانی اور دیگر دفاعی اقدامات کیے گئے۔ فلم کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا، جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔ 

چین کے سرکاری میڈیا ادارے گلوبل ٹائمز نے سلمان خان کی   فلم پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فلم حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔گلوبل ٹائمز کے مطابق، چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی فلم یا ڈراما کتنا ہی مبالغہ آمیز کیوں نہ ہو، اس سے کسی ملک کی سرزمین پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔یا  رہے کہ    فلم ’’ بیٹل آف گلوان‘‘  17 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔