سٹی 42: موٹر وے ایم 2، ایم 3 اور ایم 11 بند کردی گئی
بڑی گاڑیوں کے لیے لاہور ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سےجڑانوالہ تک د ھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کر دیا گیا ہے. لاہور ملتان موٹروے ایم 3 پربڑی گاڑیوں کاداخلہ بند کردیا گیا جبکہ موٹروے ایم 2 پر بھی لاہور سے کوٹ مومن تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا
ترجمان سنٹرل ریجن نے کہا موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے
روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں