ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بہنیں اڈیالہ نہ پہنچ سکیں

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بہنیں اڈیالہ نہ پہنچ سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے   پارٹی کے کسی بھی وکلا رہنما  کی ملاقات نہ ہو سکی اور  میٹنگ کا وقت ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا روز تھا ، تاہم بانی  کی بہنیں اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا۔ جیل حکام کو بجھوائی فہرست میں شامل کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کا وقت ختم ہوگیا۔