ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان :سونے کی قیمتوں میں تیز کمی کا رجحان جاری ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹ کے خریداروں کو ریلیف ملا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 107 ڈالر فی اونس سستا ہو کر 4,371 ڈالر تک گر گیا۔

مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں 10,700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونا بھی 9,174 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے تک گر گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے مطابق ایک تولہ چاندی 145 روپے کی کمی کے بعد 7,930 روپے پر آگئی۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور ملکی طلب میں کمی کے باعث سونا و چاندی کی قیمتیں مستحکم ہونے کا رجحان دکھا رہی ہیں۔