ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے کی لندن کے لیے پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق یہ روٹ 6 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ فعال ہو رہا ہے اور لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا اور انتہائی پرکشش بین الاقوامی روٹ ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں چلا رہی ہے، جس کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں کیا تھا۔