وقاص احمد: دھند میں کمی کے بعد لاہور اسلام آباد موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ میں بہتری آنے پر موٹروے کو بحفاظت آمد و رفت کے لیے بحال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے کو گزشتہ رات 10 بجے شدید دھند کے باعث بند کیا گیا تھا، تاہم موسم بہتر ہونے کے بعد آج صبح موٹروے دوبارہ کھول دی گئی۔ اسی طرح حدِ نگاہ میں واضح بہتری کے بعد موٹروے ایم 4 کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور محفوظ فاصلے کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔