ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں لگژری نمبر پلیٹس کی مہنگی ترین نیلامی

دبئی میں لگژری نمبر پلیٹس کی مہنگی ترین نیلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی میں لگژری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی خصوصی نیلامی ہوئی، جس میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم (تقریباً 8 ارب 31 کروڑ پاکستانی روپے) کی کمائی ہوئی۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی 120 ویں اوپن نمبر پلیٹ نیلامی میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 96 لاکھ 60 ہزار درہم (تقریباً 74 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔ اس کے علاوہ، دوسری مہنگی نمبر پلیٹ 80 لاکھ درہم (تقریباً 61 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی۔

مزید برآں، ایک نمبر پلیٹ 67 لاکھ 40 ہزار درہم (تقریباً 51 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی، جبکہ ایک اور نمبر پلیٹ 33 کروڑ پاکستانی روپے میں نیلام کی گئی۔

نیلامی میں دو سے پانچ ہندسوں والی 90 خصوصی نمبر پلیٹس پیش کی گئیں، جو اب تک کی سب سے بڑی اور مہنگی نیلامی قرار دی جا رہی ہے۔