ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت پھر مہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ

 مرغی کا گوشت پھر مہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

 تازہ اضافے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں برائلر گوشت 591 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں صافی برائلر گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جو عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب فارم ریٹ پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 380 روپے فی کلو جبکہ تھوک سطح پر زندہ برائلر کی قیمت 394 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ فارمی انڈے 330 روپے فی درجن جبکہ انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 780 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر دیا ہے اور حکومت سے قیمتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔