پروفیسر نذیر احمد شال کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: ممتاز کشمیری رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کی نماز جنازہ جامعہ مسجد ہونسلو، لندن میں ادا کردی گئی۔ 

کشمیری رہنما کی نمازجنازہ میں برطانوی پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے لیے پروفیسر شال کی گراں قدر خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔