ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے

Bilawal Bhutto, City42, Nomination Papers accepted, Lahore, Peoples Party Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

بلاول بھٹو کئی انتخابی حلقوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ پنجاب میں ان کے کاغذات نامزدگی لاہور کے مرکزی حلقہ این اے 127 سے جمع کروائے گئے تھے۔ ان کے کاغذات نامزدگی پر ایک اعتراض بھی دائر کیا گیا تھا جس کی سماعت کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آج ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اعتراض کو مسترد کر کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ 

لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اسلم گل، فیصل میر،  ہما میر کے بھی کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو پہلی مرتبہ لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو ماضی میں پنجاب کے کئی علاقوں سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔