ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانیِ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

Nomination Papers rejected, Mianwali NA 89, City42, Imran Khan, Ex Chairman PTI, Ex Prime Minister Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


اختر مجاز:  الیکشن 2024 کے شیڈول کے مطابق میانوالی قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ان کی  فہرستیں لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ میانوالی این اے 89 سے بانی تحریک انصاف کاغذات  نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

میانوالی  میں محمد امیر خان سوانسی اور عاطف اللہ نیازی کے کاغذات بھی مسترد ہو گئے۔ اسد حسن خان شادی خیل ۔ امیر اللہ ، تسلیم گل ، حارث خان نیازی کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔

میانوالی میں خرم حمید روکھڑی ، رحمت اللہ خان ، صلاح الدین ، عبد الحمید خان کے کاغذات منظور ہو گئے جبکہ عبد الوہاب خان ، عبیداللہ خان ، عطاء اللہ خان ، عمران خان ۔ عمر فاروق کانجو  کے کاغذات نامزدگی بھی منظورہو گئے۔

میانوالی میں لامیا نیازی ، محمد آمین الدین سیالوی ، محمد جمال احسن خان کاغذات نامزدگی بھی منظور  ہو گئے جبکہ محمد سردار بہادر خان ، مزمل علی خان ۔ نواب ملک امیر محمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور  کر لئے گئے۔