قیصرہ الٰہی کی ووٹوں کی گنتی کے لئے درخواست مسترد ہونے پر اپیل سماعت کیلئے مقرر

قیصرہ الٰہی کی ووٹوں کی گنتی کے لئے درخواست مسترد ہونے پر اپیل سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپریم کورٹ  آف پاکستان میں  این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ناکام امیدوار قیصرہ الہی کی جانب سے رجسٹرار کے اعتراضات پر  اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ جسٹس منصور علی شاہ 27 مارچ کو چیمبر میں اپیل پر سماعت کریں گے. 

قیصرہ الہی نے این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی۔ اب قیصرہ الٰہی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت 27 مارچ کو ہو گی۔