شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سامنے آ گئے

شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سامنے آ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید زوہیب بخاری:  سابق وزیرخارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سامنے آ گئے۔

 شاہ محمود قریشی ک اور زین قریشی کے پی پی 218 ملتان سے کاغذات نامزدگی پر سلمان نعیم نے اعتراضات کرتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر کو درخواست دے دی ۔  سلمان نعیم نے شاہ محمد قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی پر مختلف اعتراضات پیش کیے۔

 اعتراضات میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی اور زین قریشی نے کاغذات نامزدگی میں سٹیمپ پیپر درست جمع نہیں کروائے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی آرٹیکل 62 ، 63 کے تحت الیکشن نہیں لڑ سکتے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں ۔
 

Ansa Awais

Content Writer