انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

 انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔

 کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جاسکے گی اور ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے۔امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے،امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے جب کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے لیے نظرِ ثانی شدہ الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، خواتین اور اقلیتوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ  13  جنوری  ہوگی۔


 
 
 

Ansa Awais

Content Writer