آتشزدگی سے تین افراد جاں بحق، قتل کے شبہ میں دو خواتین گرفتار

  آتشزدگی سے تین افراد جاں بحق، قتل کے شبہ میں دو خواتین گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کے علاقہ چوہنگ میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے والدین اور بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔  پولیس نے ابتدا میں آتشزدگی کے حادثہ کی رپورٹ درج کی، ابتدائی تحقیقات کے بعد  پولیس نے تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے دو خواتین کو گرفتار کر لیا، ان کے ساتھی مرد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

شبہ کیا جا رہا ہے کہ دو  خواتین فرح اور اس کی بیٹی علینہ نے فرح کے سابق شوہر کے ساتھ مل کر آتشزدگی کا نشانہ بننے والے گھر میں داخل ہو کر پہلے تین افراد کو گلا دبا کر قتل کیا، پھر اس جرم کو چھپانے کے لئے مکان کو آگ لگا دی۔

پولیس نے آگ لگنے سے 3 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں بیٹے وقار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا۔

ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کے مطابق متوفی افتخار احمد کے بیٹے وقار نے کہا کہ نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگا کر والد،والدہ اور بہن کو قتل کیا، مرنے والوں میں 50 سالہ سید افتخار حسین شاہ، ان کی بیوی 47 سالہ ثمینہ ، ان کی 30 سالہ بیٹی ارم شہزادی شامل ہیں۔گھر میں سب فرسٹ فلور پر سوئے ہوئے تھے کہ شدید آگ بھڑکنے پر ہمسائیوں نے 15 پر کال کی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کر کے آگ پر قابو پایا اور تینوں رہائش پذیر افراد کی مکمل جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔

چوہنگ پولیس نے وقار کی بیوی فرح اور بیٹی سوتیلی علینہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ فرح اور اس کے پہلے شوہر سے بیٹی علینہ روالپنڈی سے لاہور آئی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرح ،اس کی بیٹی اور ایک نامعلوم شخص نے افتخار، اس کی بیوی اور بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کیا اور بعد میں گھر کو آگ لگا دی۔

چوہنگ پولیس نے فرح اور علینہ کو حراست میں لے کر تیسرے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ واقعہ کو جائیداد کے تنازعہ کا شاخسانہ بتایا  جا رہا ہے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد پانچ مرلہ مکان کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا وقوعہ ایک بجے کے قریب پیش آیا، مکان کے گراؤنڈ فلور پر کرایہ داروں نے ریسکیو کو آگ لگنے کی اطلاع دی، محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر آگ پر قابو پانے کی بھی کوشش کی، مگر ناکام رہے، تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے ریسکیو کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔

 ریسکیو نے پانی واٹر پائپ جوڑ کر پانی جائے وقوعہ پر پہنچایا اور آگ پر قابو پایا، تینوں جھلسنے والے افراد بالائی منزل پر واقع ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے، تینوں افراد کی لاشوں کو پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین فی الحال نہیں ہو سکا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer