شاہ رخ اور پرابھاس میں سخت مقابلہ، ڈنکی 323 کروڑ، سالار 500 کروڑ کا بزنس کر گئی

City42, Prabhas, Shah Rukh Khan, City42, Dinky, Salar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:سدا بہار سپر ہیرو  شاہ رخ خان کی کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ نے 323  کروڑ کا بزنس کرلیا جبکہ ساوتھ کے ہیرو پرابھاس کی فلم سالار نے اپنے پہلے ہفتے میں پانچ سو کروڑ روپے کما لئے ہیں۔

پرابھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے فوراً بعد  شاہ رخ خان کی’ڈنکی‘ کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن اب ایک بار پھر اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فلم نے صرف ایک ہفتے میں 323 کروڑ (بھارتی)روپے کا سنگ میل عبور ہوا ہے۔

  پرابھاس کی فلم ’سالار‘ نےاپنی نمائش کے پہلے دن 178 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے اور اس کا ایک ہفتے کا مجموعی بزنس 500 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔