ویب ڈیسک:اسٹیٹ بینک نے 2 جنوری کو تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 2 جنوری کو ملک بھر کے تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری بروز پیر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے اور اس روز ’بینک ہالی ڈے‘ ہوگا۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوامی لین دین بند ہونے کے باوجود بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق دفتر آئے گا۔