ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
کیپشن: shehbaz sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر شریک ہیں۔

عسکری حکام کی جانب سے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔حالیہ دہشت گردی کی لہر میں شہید ہونے والوں کے لیے اجلاس میں دعائے مغفرت کی گئی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-30/news-1672383434-5845.jpg

وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے جس میں وزیرِخزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت نوید قمر اور وزیرِ مملکت حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں ۔

ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیر ِ اعظم شہباز شریف کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو اپنے حالیہ دورۂ امریکا کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔