ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ فیس ماسک ہے یا کوئی فلٹر،سارہ خان نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

Pakistani actress
کیپشن: Sara Ali Khan with her daughter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی نئی انسٹا سٹوری نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے اپنی بیٹی عالیانہ کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کی اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں عالیانہ کے چہرے پر فیس ماسک اور ایک پھول لگا ہوا  نظر آ رہا ہے،سارہ خان نے اپنی ننھی سی بیٹی کو فیس ماسک لگا دیا ہے یا یہ کوئی فلٹر ہے اس حوالے سے مداح شش و پنج میں مبتلا ہیں۔

  سارہ خان کی جانب سےعالیانہ کی شیئر کی گئی یہ نئی تصویر حقیقت ہے یا کوئی فلٹر ،سارہ خان کی اس انسٹا گرام سٹوری نے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے کہ  اداکارہ نے بے بی سکن پر فیس ماسک کیوں لگایا ہے۔