ایم جی ''مارول آر'' کی لاہور میں رونمائی کا اعلان

ایم جی ''مارول آر'' کی لاہور میں رونمائی کا اعلان
کیپشن: MG Marval-R
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم جی موٹرز نے اپنی آل الیکٹرک ''مارول آر'' ایس یو وی کی پیکجز مال لاہور میں بہت جلد رونمائی کا اعلان کردیا۔
مورس گیراجز کمپنی نے آل الیکٹرک ''مارول آر'' ایس یو وی کے کچھ یونٹس  کو برطانیہ  تیار حالت میں درآمد کیا ہے تاکہ ان کی پاکستانی سڑکوں اور موسم میں آزمائش کی جاسکے۔  آزمائشی بنیادوں پر چلانے کے بعد آل الیکٹرک ''مارول آر'' کی اندرون ملک تیاری یا اسمبلنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-30/news-1640875802-6318.jpg
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم جی کمپنی لوگوں کی پسند ناپسند کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مارکٹنگ حکمت عملی اپنا رہی ہے اور اس حوالے '' نیلسن آئی کیو'' کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ فائیو جی اسپیکٹرم ٹیکنالوجی سے لیس آل الیکٹرک ''مارول آر'' ہواوے کمپنی کی تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ گاڑی WLAN یا سیلولر نیٹ ورک کے ذریعے ڈرائیور اسسٹ فیچرز اور  دیگر لگژری فیچرز پر عمل درآمد کیلئے ڈیٹا وصول کرسکے اور بھیج سکے گی۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-30/news-1640875802-3148.jpg
 آل الیکٹرک ''مارول آر'' فل ٹائم فور وہیل ڈرائیو اور رئیر وہیل ڈرائیو آپشن میں دستیاب ہے رئیر وہیل ڈرائیو آپشن میں پچھلے ایکسل پرنصب دو موٹریں 186 ہارس پاور کی طاقت کے ساتھ کام کرتی ہیں جبکہ  آل وہیل ڈرائیو آپشن میں ایک اضافی موٹر اگلے ایکسل پر نصب ہوتی ہے اور تینوں موٹرز مل کر 302 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتی ہیں۔
لیتھئیم آئن بیٹری  سے لیس آل الیکٹرک ''مارول آر'' کے تمام ویرئنٹ میں 70 کلوواٹ پر آور کی گنجائش ہے  آل وہیل ڈرائیو آپشن کی صورت میں گاڑی ایک  فل چارج سے 370 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے جبکہ رئئیر وہیل آپشن میں  گاڑی 402 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر ے گی۔ گاڑی ممکنہ طور پر ایم جی کی سب گاڑیوں سے مہنگی کار ہوگی۔

API Response:

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر