ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش خواتین کو مہنگی پڑگئی

Aerial firing
کیپشن: Aerial firing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مصری شاہ پولیس کی کارروائی۔ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ثمینہ پٹھانی ، مہک ساتھیوں سمیت گرفتار۔ثمینہ پٹھانی،مہک،محمد علی عرف گولا اورذیشان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مصری شاہ میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ثمینہ پٹھانی اور مہک عرف بلی اپنے ساتھیوں سمیت پولیس کے شکنجے میں۔لاہور پولیس کی کی طرف سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا تھا۔ مصری شاہ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث چار افرادکو گرفتار کر لیا،اسلحہ برآمد

ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی کی ہدایت پر مصری شاہ پولیس   نے کارروائی کی ،پولیس کا کہنا تھا کہ  مجرم چاہے مرد ہو یا عورت  قانون سب کے لئے برابر ہے، مصری شاہ میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ثمینہ پٹھانی اور مہک عرف بلی  کوساتھیوں سمیت حراست میں لے لیاگیا ہے۔
ترجمان پولیس  کا کہنا تھا کہ  ایس پی سٹی نے قانون شکنی میں ملوث خواتین کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی، ملزمہ ثمینہ پٹھانی،مہک عرف بلی،محمد علی عرف گولا اورذیشان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔