درنایاب : بٹر فلائی ہائوس جلو میں مالی کرپشن کے معاملہ پر ڈی جی پی ایچ اےنے سینئیر اینٹمالوجسٹ نازنین سحر کو معطل کردیا جبکہ ذمہ داری عائد ہونے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی سینئیر اینٹمالوجسٹ نازنین سحر کو معطل کرکے ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ایک سال سے بٹر فلائی ہاوس میں مالی کرپشن پرانکوائری التوا کا شکار تھی ۔ ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے عثمان غنی نے انکوائری لٹکا رکھی تھی ۔ بٹر فلائی ہاوس میں ڈیزل چوری اور انٹری ٹکٹوں میں کرپشن ہوئی تھی ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کرپشن انکوائری فائنل کروائی ۔ ڈی جی جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ نازنین سحر کو انکوائری میں ذمہ داری فکس ہونے پر شوکاز بھی جاری کردیا ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ محکمے میں اب کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں۔
دوسری جانب لاہور شہر میں نہری پانی کو صاف کرکے واسا سسٹم میں شامل کرنے کے سرفیس واٹر منصوبے میں اہم پیش رفت، واسا نے سرفیس واٹر پراجیکٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے محکمہ ماحولیات سے باقاعدہ این او سی مانگ لیا۔
شہر میں سرفیس واٹر پراجیکٹس اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے این او سی طلب کیا گیا ہے، منصوبے کے مطابق بی آر بی نہر سے پانی ٹریٹ کرکے سسٹم میں شامل کیا جانا ہے جبکہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے سے گندہ پانی صاف کرکے دریائے راوی میں شامل کیا جائے گا، یہی صاف پانی زراعت کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا، این او سی کے لیے واسا نے ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی سے تحریری طور پر درخواست کردی ہے، واسا کی جانب سے سرفیس واٹر منصوبے اور ویسٹ واٹر کی ای آئی اے رپورٹ جمع کرائی جاچکی ہے، منصوبے غیر ملکی فنڈنگ سے چلائے جائینگے۔