ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باپ، بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم 13 سال بعد گرفتار

باپ، بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم 13 سال بعد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) باپ اور بھائی کو آزاد کشمیر میں قتل کرنے والا ملزم تیرہ سال بعد لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اقبال جرم بھی کرلیا۔

انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد کا کہنا تھا کہ ملزم ریاض دوہرے قتل کی سنگین واردات میں مطلوب تھا اور ملزم کا شمار اے کیٹیگری کے اشتہاریوں میں ہوتا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے 2007 میں اپنے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا تھا اور خود بیرون ملک چلا گیا اور چار روز قبل ہی لاہور آیا تھا جہاں پولیس نے اسے مخبر کی اطلاع پر گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم نے بھمبر آزاد کشمیر کے علاقے میں اپنے باپ اور بھائی کو گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا کیونکہ اس کے باپ نے اس کی ماں اور بہن بھائی کو زہر دے کرقتل کیا تھا۔