ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں اب بچوں کو صاف پانی ملے گا

سکولوں میں اب بچوں کو صاف پانی ملے گا
کیپشن: City42- Water Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) سکولوں کے بچوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کلین ڈرنکنگ واٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، اتھارٹی کیلئے 12 بلین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 100 سکولوں میں آر او پلانٹ لگائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کلین ڈرنکنگ واٹر اتھارٹی پنجاب بھر کے 50 ہزار سکولوں میں بچوں کو صاف پانی کی فراہمی کی ذمہ دار ہو گی۔ سال 2019ء میں سرکاری سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 12 بلین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ فنڈز سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کے کامیاب تجربہ کے بعد صوبہ بھر کے سکولوں میں آر او پلانٹ لگائے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer