(سٹی 42): پنجاب میں اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکے دینے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے کمپنی کو کام سے روکتے ہوئے اس کے کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی منسوخ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مختلف کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے جارہے ہیں۔ طبی آلات کی صفائی کا ٹھیکہ ایم ایسا ٹٹناور نامی کمپنی کو دیا گیا، اس کمپنی کے حوالے سے محکمہ صحت کو مختلف شکایات موصول ہوئیں کہ اس کمپنی کا تعلق دشمن ملک اسرائیل سے ہے، جس پر محکمہ صحت نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کمپنی کو جتنے بھی پراجیکٹ دیئے گئے تھے سب منسوخ کر کے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
محکمہ صحت نے ایم ایس ٹٹنائور نامی کمپنی کے کلیئرنس سرٹیفکیٹ منسوخ کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا اور پیپرا کو آگاہ کر دیا کہ یہ کمپنی پاکستان میں کام نہیں کرسکتی۔