ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی حملے میں یمن کے وزیراعظم اور وزرا کے شہیدہونے کی تصدیق

 Houthi Prime Minister, IDF, Israeli Air Force, Air strike on Houthi Leaders' meting, City42
کیپشن: یمن کے حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو صنعا میں ایک فضائی حملے میں وزیر اعظم احمد الرحاوی کئی دیگر اہلکاروں کے ساتھ مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صنعا میں حوثی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ائیرفورس کے تباہ کن فضائی حملے میں حوثی وزیراعظم اور کئی وزیر مارے گئے۔ 

سٹی42 نے  28 اگست کو صنعا میں اسرائیلی ائیر فورس کے حوثی قیادت کے اجلاس پر بمباری      کی خبر دی تھی جس مین بتایا گیا تھا کہ حوثی قیادت کے نشانہ بننے کے متعلق ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔ 

آج حوثی قیادت کی طرف سے 28 اگست کے حملے میں  حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزیروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ وہ اپنی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ہفتے کے روز کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں یمنی دارالحکومت صنعا میں باغیوں کے زیر کنٹرول حکومت کے وزیر اعظم سمیت دیگر حوثی عہدیداروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

وزیراعظم احمد الرحاوی اسرائیل-امریکہ کے اب تک کے حملوں میں مارے جانے والے سب سے سینئر حوثی  لیڈر تھے۔

یمنی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی حملوں میں  انصار اللہ کے وزیراعظم احمد غالب الرعاوی سمیت کئی  وزرا شہید ہوگئے ہیں جس کی انصاراللہ نےبھی  تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی حملوں کے وقت حکومتی کابینہ کا اجلاس ہو رہا تھا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بیان میں کہا کہ الرحاوی جمعرات کو صنعا میں ایک فضائی حملے میں متعدد وزراء کے ساتھ مارے گئے۔ بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ دیگر وزراء اور اہلکار زخمی ہوئے۔

اسرائیل کی فوج (IDF) نے جمعرات کو بتایا تھا کہ اس نے صنعا کے علاقے میں حوثی "فوجی ہدف" پر حملہ کیا ہے، اسرائیلی فوج نے امید ظاہر کی تھی کہ اس حملے مین حوثی قیادےت نشانہ بنی ہے تاہم کسی ذریعہ سے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

آج امریکہ کی ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کو اسرائیلی حملہ اس وقت ہوا جب باغیوں کی ملکیت والا ٹیلی ویژن اسٹیشن حوثی باغی گروپ کے خفیہ مقام پر موجود رہنما عبدالمالک الحوثی کی تقریر نشر کر رہا تھا جہاں وہ غزہ کی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کر رہے تھے اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عزم کر رہےتھے۔

 عرب میدیا کے مطابق  آج حوثی صدارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان ہمارے عزم کو مزید تقویت دے گا۔ حکومت اور ریاستی ادارے اپنے فرائض بدستور سرانجام دیتے رہیں گے۔

 حوثی قیادت نے غزہ کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے اور اپنی افواج کو مزید مضبوط کریں گے۔

Caption اسرائیل میں  28 اگست کی صبح کو یمن کے دارالھکومت صنعا میں حوثی قیادت کے اجلاس پر بمباری کی خبر شام کے وقت میڈیا کو بتائی گئی تھی اور  حکومت کی طرف سے  اسے خاص طور سے پبلیسائز کیا گیا تھا۔

 اسرائیلی حملے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے اور حوثیوں نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔