ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ کے میچ کب شروع ہواکریں گے، ٹائمنگ تبدیل

Asia Cup Matches Timing, Schedule of the Asia Cup, Abydhabi Cricket, UAE Cricket team, Oman Cricket Team, ACC
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے میچز کے اوقات میں تبدیلی کردی.

 ایشیا کپ کے میچ متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6:30 شروع ہوں گے۔ اس وقت پاکستان میں شام کے ساڑھے سات ہوتے ہیں۔ 

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچ ہوں گے۔

ابوظبی میں یو اے ای اور عمان کے درمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے ہوگا

دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ شام کو مقامی وقت 6:30 بجے شروع ہوگا

  میچوں کے شروع ہونے کے وقت میں تبدیلی موسم اور شائقین کی آسانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

اے سی سی  نے اس سے قبل ایشیا کپ کے میچز شام کو مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہونے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ ستمبر میں شام کو چھ نسبتاً جلدی ہو جاتے ہیں۔