ملک اشرف : پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کو 2 مقدمات میں سزا کا معاملہ،اعجاز چودھری نے سزامعطلی اور ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سابق سینٹر اعجاز چوہدری نے سرور روڈ اور شادمان تھانوں میں درج مقدمات میں سزا معطلی کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات میں سزا سنائی تھی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اعجاز چودھری کیس کے آغاز سے ہی گرفتار ہیں اور تاحال جیل میں قید ہیں۔
ان سزاؤں کیخلاف اپیلیں لاہور ہائیکورٹ میں پہلے ہی زیر سماعت ہیں، لہٰذا اپیلوں کے فیصلے تک دی گئی سزائیں معطل کی جائیں اور ضمانت منظور کی جائے۔