ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوآنہ جعلی دودھ کیس کا معاملہ، فوڈ اتھارٹی کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بھوآنہ جعلی دودھ کیس کا معاملہ، فوڈ اتھارٹی کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بھوآنہ جعلی دودھ کیس کا معاملہ، فوڈ اتھارٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کوہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

ہائیکورٹ میں بھوآنہ کے علاقے جیون چک میں قائم مبینہ جعلی دودھ کے ملک کولیکشن سنٹر کا معاملہ زیرِ سماعت آگیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ بھوآنہ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ نے حقائق اور قانون کے برعکس ملک کولیکشن سنٹر کی ضبط شدہ مشینری سپرداری پر دینے کا حکم جاری کیا۔درخواست میں بتایا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شمس الحق جپہ کے مِلک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا، سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔ لیب رپورٹ میں دودھ جعلی ثابت ہوا،، جس پر کولیکشن سنٹر کی مشینری قبضے میں لے لی گئی اور شمس الحق جپہ کیخلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer