ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحان بھی بورڈ کی سطح پر لینے کا فیصلہ

 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحان بھی بورڈ کی سطح پر لینے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔

 سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز  امتحان کے خراب نتائج کے باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔

 سرکلر میں کہا گیا کہ تمام سکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور  سکولز سربراہان سے سکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔

 پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان کا پہلے 2 مرتبہ تجربہ ناکام ہوچکا، اساتذہ نے کہا کہ نت نئے تجربات کے بجائے متفقہ تعلیمی امتحانی تدریسی لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے۔