ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ہو گی، ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات ہو گی۔

 وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، فوجی پریڈ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر ہو گی۔

 ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر بات ہوگی،وزیراعظم بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ قیادت سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے،  پاکستان اور چین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات پر حمایت جاری رکھیں گے، دورے میں سی پیک فیز ٹو پر پیشرفت اور اہم علاقائی و عالمی امور پر بات ہوگی۔