ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال،محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کا اختیار ڈی سیز کو دیدیا

سیلابی صورتحال،محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کا اختیار ڈی سیز کو دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی بندش یا چھٹیوں کا اختیار ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبے کے کئی اضلاع میں سکولز سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور کئی سکولوں میں اب بھی پانی جمع ہے۔

محکمے نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز مقامی سیلابی حالات کا جائزہ لے کر سکولوں کی بندش کا فیصلہ کریں اور جیسے ہی حالات بہتر ہوں، سکول دوبارہ کھول دیے جائیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے تین بڑے دریا  راوی، چناب اور ستلج  خطرناک حد تک بھر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں دریا کنارے کی کئی آبادیاں اور فصلیں زیر آب آ چکی ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔