ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے، محسن نقوی

ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے، محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جو ریاست کو نہیں مانتے اور بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشتگرد ہیں ان کا بندوبست کریں گے۔ 

محسن نقوی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے، واقعے میں دو تین گروپ ملوث ہیں،  26 اگست کو بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ نارمل نہیں، یہ سب منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، یہ واقعہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کو خراب کرنے کی پلاننگ ہے، بہت سے لوگوں کو تکلیف ہے کہ ایس سی او نہ ہو، ہم ایس سی او کی میزبانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، جو ریاست کو نہیں مانتے اور بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشتگرد ہیں ان کا بندوبست کریں گے، جو ریاست پاکستان کو مانتے ہیں ان کو سر پر بٹھائیں گے اور ان کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دو روز کے درمیان دہشتگردی کے پے درپے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 54 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، آپریشن کے دوران فورسز نے درجنوں دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا تھا۔