3 بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لیاقت آباد پولیس نے چھ سال قبل تین سوتیلے بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن  کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پر 4  سالہ ابن وارث 8 سالہ شارون 10 سالہ ارمان کو قتل کیا۔ملزم بچوں کو کپڑے دلوانے کے بہانے سیالکوٹ لیے گیا تھا۔ملزم ہارون نے قتل کے بعد سیالکوٹ لیے جا کر بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دی تھیں۔ایس پی عمارہ شیرازی  نے بتایا کہ مقتولان کی بابت تھانہ نارنگ منڈی ضلع سیالکوٹ میں بھی قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم ہارون پچھلے 6 سال سے روپوش تھا۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیفنس فیز 4 سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-30/news-1693404373-6085.jpg