سانپ کی بچے کو ڈسنے کی کوشش، پھر کیا ہوا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

giant cobra video goes viral
کیپشن: giant cobra video
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی اپنے بچے کو کوبرا سے بچاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی، متعدد ایسی واقعات کی ویڈیوز یویٹوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر موجود ہیں جن میں سانپوں کوانسانوں، جانوروں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ماں نے حاضری دماغی سے کام لیتے اپنے کمسن بچے کو زہریلے سانپ سے بچایا۔

تفصیلات کےمطابق  سوشل میڈیا پر سانپوں کے حوالے سے بہت سی ویڈیوز موجود ہیں، سانپوں کو جانوروں، انسانوں پر حملہ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست  کرناٹک کے منڈیا ضلع کا بتایا جاتا ہے، ویڈیو میں کوبرا گھر کے دروازے کے سامنے سے گزرتا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ  ماں اور اس کا کمسن بچہ اپنے خیالوں میں گھر سے باہر آرہے ہیں، بچے اور ماں کو ذرا بھی احساس نہیں ہوا کہ وہاں ایک کوبرا بھی موجود ہے، بچہ انجانے میں جیسے ہیں باہر نکلا تو سانپ سے معمولی فاصلے پر اس کا پاؤں پڑا جس پر کوبرا چونک گیا۔

کوبرا نے فوری طور پر اپنا ہڈ اٹھایا اور وہ بچے کو ڈسنے کے لئے تیار ہوگیا  اسی وقت اس کی ماں کوبرا کو دیکھ کر گھبرا گئی، بچے نے بھی جیسے ہی بڑے سانپ کو دیکھا دوبارہ ماں کی طرف گھر کو بھاگا مگر وہ بچے کو بچانے کے لئےپہلے ہی باہر آچکی تھی۔ بچے نے جیسے ہیں واپس گھر پلٹنا چاہا تو ماں نے حاضری دماغی سے کام لیتے اپنی جان کی پروا نہ کرتے بچے کو بازو سے پکڑ کراپنی جانب کھینچا اور ایک طرف ہوگئی۔ 

جس کے بعد سانپ وہاں سے چلا گیا، ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ماں کی سمجھداری اور بہاری کی تعریف کی، ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کپیشن میں سوسنتا نندا نے لکھا، "مون سون کے دوران سانپوں سے محتاط رہیں۔ کرناٹک کے منڈیا کی یہ سی سی ٹی وی فوٹیج خوفناک ہے۔ ماں کی ہمت کو سلام۔

مزیدلکھا کہ جب بارش ہوتی ہے تو گڑھے پانی سے بھر جاتے ہیں اور سانپ خشک پناہ کی تلاش میں باہر نکل آتے ہیں، ایک بار نظر آنے کے بعد، اسے پیشہ ورانہ مدد آنے تک آرام کرنے دیں۔"

M .SAJID .KHAN

Content Writer