ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کے لئے اچھی خبر

Punjab jails prisoners
کیپشن: Prisoners
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: جیلوں میں قیدیوں کی بیرکس میں لگائے کئی کئی سال پرانے ٹی وی تبدیل کرکے 5 ہزار بڑے سائز کی نئی ایل ای ڈیز لگانے کافیصلہ جبکہ قیدیوں کی اصلاح کےلئے انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر قیدیوں کو اصلاحی پروگرام بھی دکھائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں کےلئے جیلوں میں لگے سالوں پرانےٹی وی ختم کرکے ان کی جگہ نئی ایل ای ڈیزلگائی جائیں گی۔جدید ایل ای ڈیز پرانٹرٹینمنٹ کیساتھ اصلاحی پروگرام بھی دکھائیں جائیں گے۔ قبل ازیں قیدیوں کی اصلاح کیلئےماہرِنفسیات سیشن کراتےتھے۔ اب ایل ای ڈیزکےذریعےقیدیوں کو اصلاحی پروگرام دکھائےجائیں گےاورتعلیمی نظام کےلئے یونیورسٹیز کے نصاب بھی چلائے جائیں گے تاکہ رہائی کےبعدقیدی معاشرہ میں بہترشہری کے طورپرزندگی گزار سکیں۔

لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں5ہزارنئی ایل ای ڈیزلگائی جائیں گی بڑی جیلوں میں ڈیڑھ سو سے 2 سو جبکہ چھوٹی جیلوں میں 1 سوسے ایک سو 25 تک نصب کی جائیں گی۔ جیلوں میں نئی ایل ای ڈیز کیلئے 15 کروڑروپےتخمینہ لگایاگیاہے۔جن کےلئے فنڈزحکومت کی بجائےپریزن فاؤنڈیشن سےاستعمال کئےجائیں گے۔