انسان حق پر ڈٹ جائے، ظلم کے سامنے کھڑا رہے یہی اسوہ حسینی ہے: غم حسینؑ کانفرنس

انسان حق پر ڈٹ جائے، ظلم کے سامنے کھڑا رہے یہی اسوہ حسینی ہے: غم حسینؑ کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن(عمران یونس) مسلم لیگ(ن) کی جانب سے غم حسینؑ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں فلسفہ شہادت سیدنا امام حسینؑ پر روشنی ڈالی گئی،شرکاء نے کہا کہ محرم صبر واستقامت اور باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، امام عالی مقام نے دین اسلام کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ "غم حسین علیہ السلام کانفرنس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال، سردار ایاز صادق، عطااللہ تارڑ، پرویز ملک، شائستہ پرویز، آصف کرمانی، ڈاکٹر محمد حسین اکبر، سید نوبہار شاہ، سید کاظم رضا، آغا شاہ حسین قزلباش، آغا حسن رضا ہمدانی، مفتی انتخاب عالم اور معروف نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی، کانفرنس میں فلسفہ شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی گئی۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ جان دے کر سرخرو ہو گئے، یزید تخت بچا کر بھی قیامت تک کیلئے رسوا ہو گیا، حالات کیسے بھی ہوں مگر انسان حق پر ڈٹ جائے اور ظلم کے سامنے استقامت سے کھڑا رہے یہی اسوہ حسینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تصور پکا ہو جائے کہ ہم نے اپنے ووٹ کی حرمت پر کٹ مرنا ہے تو کبھی امت مسلمہ پر غاصب، ظالم اور بدکردار حکمران مسلط نہیں ہو سکتے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer