عاشورہ محرم، مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان مرتب

عاشورہ محرم، مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کچہری روڈ (عرفان ملک) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے کہا کہ دسویں محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر042ـ99201910 ہے۔

 سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ  دسویں محرم الحرام کو ایس پی ٹریفک سٹی حماد رضا قریشی اور ایس پی ٹریفک صدرڈویژن محمود الحسن گیلانی کی نگرانی میں 6 ڈی ایس پیز، 72انسپکٹرز،121 پٹرولنگ آفیسرز اور 1390 وارڈنزڈیوٹی سرانجام دیں گے، سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات وارڈنز اور لیڈی وارڈنز کو بھی ذوالجناح پروسیشن کے روٹ پر تعینات کیا جائے گا، شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر042ـ99201910 ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روڈز کو ہر وقت ٹریفک کیلئے کلیئر رکھا جائے گا، ذوالجناح پروسیشن کے روٹ پر کوئی بھی گاڑی، موٹر سائیکل نہیں آنے دی جائے گی، شہری ناصر باغ گراؤنڈ، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول، داتا دربار آئی ہسپتال، اڈا کراؤن پر پارکنگ کر سکتے ہیں۔ ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراد اور لاوارث چیزوں پربھی کڑی نظر رکھیں، شہری مزید رہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے 15 پر کال کرسکتے ہیں۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک پلان کے مطابق ہر قسم کی ٹریفک جو شاہدرہ کی جانب سے لاہور شہر میں داخل ہوگی آزادی فلائی اوور سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوائی جائے گی، ملتان روڈ چوبرجی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کمشنر آفس سے کورٹ سٹریٹ کی جانب آؤٹ فال روڈ کے راستے بندروڈ کی طرف بھجوائی جائیگی، نیز کاہنہ قصورکی طرف سے آ نے والی ہیوی ٹریفک، بس، مزدا، ٹرک وغیرہ کو چوبرجی موڑ سمن آباد گلشن راوی بند روڈ کی طرف بھجوایا جائے گا، بند روڈ چوک سگیاں کی جانب سے چوک کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی

انہوں نےکہا کہ اندرون سرکلر روڈ کی طرف سے آنے والی ہر قسم کی ٹریفک موری گیٹ سے اردو بازار چوک ٹمبر، لاکالج، کچہری روڈ نیلا گنبد کے راستے بھجوائی جائے گی، مستی گیٹ ٹرن شاہی قلعہ کی طرف سے علی پارک کی جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، ہر قسم کی ٹریفک کو لوئر مال روڈ پر چوک ضلع کچہری سے چوک اسلامیہ، داتا صاحب تک کسی بھی ملحقہ سڑک سے داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ کسی قسم کی ٹریفک داخل نہیں ہونے دی جائے گی، پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل کی جانب ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، اندرون سرکلر روڈ سے آنے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو چوک شاہ عالم سے جانب میو ہسپتال بھجوایا جائے گا، سست رفتار گاڑیاں بھی موہنی روڈ اور اردو بازار کو استعمال کریں گی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer