( شاہد ندیم ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربار کی امور مذہبیہ کمیٹی کے ممبران کے ناموں کی منظوری دیدی، صوبائی وزیر میاں اسلم اور رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو چیئرمین کمیٹی مقرر کرنے کی سمری منظور کر لی۔
داتا دربار کی امورمذہبیہ کمیٹی تشکیل دینےکی سمری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منظور کر لی ہے۔ سمری کے مطابق ایم این اے سردار طالب حسین،ایم پی اےمیاں محمداجمل چیمہ، مشیر وزیراعلیٰ عون چودھری، محمد افضل جنجوعہ، میاں محمدرشید، عزیزالرحمان چن ممبرز میں شامل ہیں۔
اسی طرح سید یاورعلی، حاجی حبیب الرحمان، سید سرفراز شاہ، منظور گجر، میاں عمران، اسلم ترین، شیخ محمد امین، فراز احمد وڑائچ، شاہد قادری، سرورعلوی، شاہد رشید، سید حبیب عرفانی، رانا جوادالقادری، میاں رشید اور میاں حنیف بھی کمیٹی کے ممبران مقرر کئے گئے ہیں۔