(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیرہم سے الگ نہیں، آخری دم تک کشمیریوں کےساتھ ہیں، مودی کشمیر میں آخری پتہ کھیل گیا ہے، اب کشمیر آزاد ہوگا۔و
وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے باہریوم یکجہتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلیے قوم کاشکریہ اداکرتاہوں، آج یہ پیغام دنیا میں جائے گا جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ہم ساتھ کھڑے ہیں، مودی کو سمجھنے کے لیے آر ایس ایس کا نظریہ سمجھنا ہوگا،آر ایس ایس کی بنیاد مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے،آر ایس ایس بھی دیگر مذاہب کو برابری کا حق نہیں دیتا, انہوں نےادنیا بھر میں کشمیر سے کرفیو اٹھاؤ مہم چلانے کا بھی اعلان کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مودی فاشسٹ حکومت آزاد کشمیر میں کوئی ڈرامہ کرے گی تو اینٹ کاجواب پتھرسے دیں گے، ہماری فوج تیارہے، آزاد کشمیر پرآنچ نہیں آنے دیں گے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف دنیا میں مہم چلائیں گے، اگر دنیا کشمیریوں کیلئے نہیں کھڑی ہوگی تو اس کے اثرات تمام دنیا پر پڑیں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا،آر ایس ایس کا نظریہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں دیگر مذاہب کیلئےبھی برا ہے،آر ایس ایس کسی کو نہیں مانتے صرف ہندوتوا اور ہندو کو مانتے ہیں،آر ایس ایس کے نظریے نے بھارت پر قبضہ کرلیا ہے،آر ایس ایس کے ہی ممبر نے گاندھی کو قتل کیا تھا۔