ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معصوم جان کس کی،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

معصوم جان کس کی،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:سیشن عدالت،اڑھائی ماہ کےبچے کی حوالیگی کیلئے دائرکیس کی سماعت،عدالت نے اڑھائی ماہ کا بچہ نانا   کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  بچےکےوالدعمران یونس نے بچےکی ناناسےبازیابی کیلئے درخواست دائرکی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے بچہ حوالگی کیس کی سماعت کی۔ عدالت کےحکم پراڑھائی ماہ کے بچے محمد موسی کونانانےپیش کیا۔ بچے کے نانامحمد الطاف کا کہنا تھا کہ بیٹی عارفہ فوت ہوچکی دامادنے بیٹی پربہت ظلم کیا۔ گارڈین کورٹ نےچندروزقبل میرے حق میں فیصلہ کیاہے۔ میں بچے کی پرورش کروں گا،میراخاندان خیال رکھےگا۔ داماد برےکردارکاانسان ہے،بیٹی پریشان تھی۔ بچےکےناناالطاف کی طرف سے حاجی اختر نواز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے اڑھائی ماہ کابچہ نانا کےحوالے کردیا۔