ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوکھا قبیلہ۔۔پوری زندگی میں3بار نہانے والی خواتین لیکن جسم خوشبو دار

انوکھا قبیلہ۔۔پوری زندگی میں3بار نہانے والی خواتین لیکن جسم خوشبو دار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: freepik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جہاں جہاں گرمی پڑتی ہے وہاں لوگ دن میں دو یا تین بار نہاتے ہیں، لیکن اسی دنیا میں ایک ایسا قبیلہ بھی آباد ہے جہاں خواتین پوری زندگی میں صرف تین بار نہاتی ہیں، اس کے باوجود انکی جلد چمکدار رہتی ہے اور ان کے جسم سے خوشبو آتی ہے۔بہت سے سیاح اور فوٹوگرافر ان کی منفرد خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے اس ملک کا رخ کرتے ہیںَ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی افریقہ کے ملک نمیبیا کے مشہور ہیمبا قبیلے کے کاوکولینڈ کے صحرائی علاقے میں رہنے والے لوگوں کیلئے پانی ایک بہت ہی  قیمتی چیز ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے پانی کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے ایک منفرد روایت تیار کی ہے۔ نہاتے وقت پانی ضائع کرنے کی بجائے انہوں نے ایک الگ ہی حل نکال لیا ہے۔جس سے ان کے جسم سے بدبو نہیں بلکہ خوشبو آتی ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود متعدد سائٹس کے مطابق ہمبا خواتین اپنی پوری زندگی میں تین بار غسل کرتی ہیں: پیدائش کے وقت، ان کی شادی کے دن، اور موت کے بعد۔ اس کے علاوہ وہ کبھی پانی سے نہیں نہاتے ہیں ۔ تو پھر وہ صاف صفائی کیسے کرتی ہیں ہیں؟ اس کا راز اسموک باتھ(Smoke Bath) اور اوٹجائز پیسٹ (Otjize) لیپ میں ہے۔ ہر صبح، خواتین ایک چھوٹے سے برتن میں خوشبودار جڑی بوٹیاں اور لکڑیاں جلا کر دھواں پیدا کرتی ہیں۔ وہ پھر اس دھوئیں پر بیٹھ جاتی ہیں۔ دھواں پورے جسم کو گھیر لیتا ہے اور پسینہ نکال کر جلد کو صاف کرتا ہے۔ یہ عمل بیکٹیریا کو مارتا ہے اور جسم کی بدبو کو دور کرتا ہے اور روکتا ہے۔ اس کے بعد وہ سرخ گیری مٹی کو مکھن یا چربی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بناتی ہیں اور اسے پورے جسم اور بالوں پر لگاتی ہیں۔

آپ حیران ہونگے کہ اوٹجائز پیسٹ Otjize  صرف خوبصورتی کے لیے نہیں ہے۔ اس کے بہت سارے فوائد ہیں ،یہ پیسٹ ہمبا کی خواتین کو گہری سرخ جلد اور بالوں کی روایتی شناخت دیتا ہے۔ یہ سرخ رنگ انہیں انتہائی پرکشش بناتا ہے۔ بہت سے سیاح اور فوٹوگرافر ان کی منفرد خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے نمیبیا کا رخ کرتے ہیں۔ ہمبا ثقافت میں یہ روایت صدیوں پرانی ہے۔ یہاں پانی اتنا قیمتی ہے کہ اسے پینے اور جانوروں کے لیے محفوظ کیا جاتا ہے۔ خواتین کو پانی سے نہانے کی اجازت نہیں کیونکہ اس سے پانی ضائع ہوتا ہے۔ مرد کبھی کبھار پانی سے نہا سکتے ہیں، لیکن دھواں سے نہانا اور اوٹجائز خواتین کے لیے صفائی کے اہم طریقے ہیں۔ ہمبا خواتین اپنے مخصوص ہیئر اسٹائل کے لیے بھی مشہور ہیں۔ نوجوان لڑکیاں سامنے چوٹیاں پہنتی ہیں، جب کہ شادی شدہ خواتین اوٹجائز سے ڈھکی لمبی سرخ چوٹیاں پہنتی ہیں۔